PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities in KP => UOP => Topic started by: sb on November 30, 2018, 12:28:42 PM

Title: جامعہ پشاور نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کی غرض سے 200طلبہ کے آڈیشن مکمل
Post by: sb on November 30, 2018, 12:28:42 PM

جامعہ پشاور نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کی غرض سے 200طلبہ کے آڈیشن مکمل
پشاور: پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92 پشاور نے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ جامعہ پشاور کے تعاون سے نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کی غرض سے تقریباً200طلبہ کے آڈیشن مکمل کرلئے ہیں۔
اس موقع پر پختونخوا ریڈیو کے سٹیشن ڈائریکٹر سلیم خان اور شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد نعمان و دیگر بھی موجود تھے۔پختونخوا ریڈیو کے سٹیشن ڈائریکٹر نے جامعہ پشاور کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیا ٹیلنٹ ڈھونڈکر اسے بروئے کارلانا ان کی اولین ترجیح ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ  30ںومبر 2018ءکو شائع ہوئی