Author Topic: سند ھ بھر کے تعلیمی بورڈ ز میں پوزیشن حاصل کر نیوالی طالبات کیلئے سمر کیمپ لگانے  (Read 1647 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
سند ھ بھر کے تعلیمی بورڈ ز میں پوزیشن حاصل کر نیوالی طالبات کیلئے سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے لیے کراچی میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹڈ گرلز سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ تمام بورڈز کی طالبات کے درمیان ذہانت کے تبادلے کے ساتھ مختلف تعلیمی مقابلوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس سمر کیمپ سے طالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اس ضمن میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انٹر بورڈ کے چئرمین پروفیسرانواراحمد زئی نے بتایا کہ سال 2006ء میں جن طالبات نے اپنے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کی سطح پر پوزیشن لینے کے بعد پری انجینئرنگ یا میڈیکل میں فرسٹ ایئر میں داخلہ لیا ہے ان سب کو انٹر بورڈ کراچی کی جانب سے ویمن اسپورٹس کمپلکیس اور سوشل ویلفیئر کے خواتین کے ہاسٹل میں مدعوکیا جارہا ہے، جہاں25 سے 30 جولائی تک مختلف نوعیت کے تعلیمی پروگرامز ہوں گے۔ ان ذہین طالبات کے درمیان ذہنی آزمائش، تقریری مقابلوں اور مضامین نگاری کے مقابلے بھی ہوں گے۔ اس موقع پر ان طالبات کو کراچی کی عظیم و قدیم درس گاہوں کے ساتھ قائداعظم کے مزار، میوزیم، موہٹہ، پیلس، ابن قاسم پارک، سندھ اسمبلی بلڈنگ، جامعہ کراچی، سرسید یونیورسٹی اورگورنر ہاؤس کا بھی دورہ کرایا جائے گا۔ ان تمام پروگراموں میں طالبات میں اعتماد پیدا کرنے کی غرض سے ممتاز علمی اور سیاسی شخصیات وزراء، اسپیکر سندھ اسمبلی سے بھی ان کی ملاقاتیں کرائی جائیں گی جبکہ 30 جولائی کو اختتام تقریب میں گورنر سندھ سے انہیں ایوارڈ دلوانے کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔


شکریہ روزنامہ جنگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔