Author Topic: خصوصی بچوں کے اساتذہ کی عالمی معیارکی تربیت کا فیصلہ کیا ہے،اٹالین سفیر  (Read 356 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خصوصی بچوں کے اساتذہ کی عالمی معیارکی تربیت کا فیصلہ کیا ہے،اٹالین سفیر
لاہور :اٹلی نے پاکستان میں خصوصی بچوں کے علاج معالجہ اور بحالی سمیت انکے اساتذہ کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان خصوصی بچوں کو بھی معاشرے کا حصہ بنایا جاسکے اس بات اظہار اٹلی کے پاکستان میں تعینات سفیر مسٹر سٹیفنوپونٹیکورو نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکی اہلیہ لیڈیا بھی انکے ہمراہ تھیں۔ اٹلی کے سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے معذور بچے جو کہ اوٹزم کی بیماری کا شکار ہیں ان کے لئے 90لاکھ روپے کی فنڈ ریزنگ کی ہے جبکہ یہ پروگرام پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور کے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں شروع کیا جائے گا اس سلسلے میں ہم نے اسلام آباد اور لاہور کے تعلیمی اداروں کا سروے کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اساتذہ اور دیگر عملے کی تربیت عالمی معیار کے مطابق کروائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اساتذہ کو اٹلی تربیت کے بھجوایا جائے گا اور ٹرینر آف ٹرینیز تھا کئے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 22 ستمبر ،2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"