PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => BSO => Topic started by: sb on November 11, 2018, 01:18:38 PM

Title: پی ایچ ڈی ہولڈر کو موقع نہ دینا طلبا سے نا انصافی ہے بی ایس او
Post by: sb on November 11, 2018, 01:18:38 PM

پی ایچ ڈی ہولڈر کو موقع نہ دینا طلبا سے نا انصافی ہے بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس او یونیورسٹی آف بلوچستان کے آرگنائزر محمدایوب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کےتمام ڈیپارٹمنٹس میں
 چارسےپانچ پی ایچ ڈی ہولڈرہونے کےباوجود ایک ایسی وائس چانسلر کو ایکسٹنشن دینا سمجھ سے بالاترہےاور جامعہ بلوچستان کےبلوچ اور پشتون پی ایچ ڈی ہولڈرز کو موقع نہ دینا بلوچستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی ہے
 حال ہی میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ایکسٹنشن دی جانے والے تمام وائس چانسلرز کا اذ خود نوٹس لیا لیکن یہاںبھی بلوچستان کے طلباء کے ساتھ نا انصافی کی گئیاور حال ہی میں بی ایس پروگرام میں پورے بلوچستان سے صرف پچاس اسٹوڈنٹس کو ہر ڈیپارٹمنٹ داخلہ دینا
جھوٹے دعوے کا پول کھولتاہے یونیورسٹی میں روزانہ کی بنیاد پر بغیر سینڈیکیٹ کے میٹنگ کی فیسوں میں اضافہ کیاجاتا ہے بلوچستان کے طالب علم پنجاب،سندھ اور کےپی کے مقابلہ تین گنا ذیادہ فیس دینے پر مجبور ہیں اورتین گنا فیس دینے کے بعد اپنے رولز ٹائپ کر کے ان کو ایچ ای سی کا رولز بتا کر ایک پیپر میں فیل ہونے والے کو بھی ڈراپ آئوٹ کیا جاتا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 11 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی