Author Topic: شہید ملت گورنمنٹ کالج برائے خواتین عزیز آباد کراچی میں تقریب بہترمعاشرے کے لیے  (Read 1744 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


 شہید ملت گورنمنٹ کالج برائے خواتین عزیز آباد کراچی میں تقریب
بہترمعاشرے کے لیے تعلیم کیساتھ تہذیب یافتہ ہونا ضروری ہے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا کہ کالجوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ طالبات کا ویژن مزید روشن ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت گورنمنٹ کالج برائے خواتین عزیز آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی طالبہ کل کی پاکستانی عورت ہے اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ باشعوراورتہذیب یافتہ بنے تاکہ آنے والی نسل کو اس کے علم و شعور کی بدولت بہتر معاشرہ مل سکے۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پروگرام کو سراہا۔ تقریب سے سینٹر عبدالحسیب خان، اظفر رضوی، رئیس علوی اور کالج کے پرنسپل پروفیسر عشرت اقبال نے بھی خطاب کیا۔
شکریہ جنگ