Author Topic: معاشرتی انصاف كی اہمیت  (Read 1616 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
معاشرتی انصاف كی اہمیت
« on: September 01, 2009, 12:40:15 PM »
right]معاشرتی انصاف كی اہمیت

معاشرتی انصاف كی اہمیت مندرجہ ذیل نكات سے واضح ہوتی ہے۔

1۔ قومی یكجہتی

معاشرتی انصاف سے ریاست میں رہنے والے افراد كے اندر اتحاد، یگانگت اور قومی یكجہتی كے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور تمام لوگوں كو ترقی كرنے كے مساوی مواقع میسر آتے ہیں۔

2۔ محبت و بھائی چارے كا فروغ

معاشرتی انصاف كی فراہمی لوگوں كے اندر بھائی چارے، محبت،قربانی اور ایثا ركے جذبات كو فروغ دیتی ہے۔

3۔ مثبت جذبات كا فروغ

معاشرتی انصاف لوگوں كے اندر ریاست كے لیے مثبت جذبات كو ابھارنے اور فروغ دینے كا باعث بنتا ہے۔

4۔ بے چینی كا خاتمہ

معاشرتی انصاف افراد كے اندر پیدا ہونے والی بے چینی، اضطرابی كیفیت اور ان كے منفی جذبات اور خدشات كو ختم كرتا ہے۔

5۔ قانون كی بالادستی

معاشرتی انصاف كے حوالہ سے سب سے اہم بات یہ ہے كہ ریاست كے اندر قانون كی بالادستی ہوتی ہے اور تمام افراد كے لیے ایك ہی قانون ہوتا ہے۔ سركاری اور انتظامی عہدوں سے ہٹ كر تمام افراد سے یكساں سلوك كیا جاتا ہے۔

6۔ جان و مال كا تحفظ

لوگوں كی جان و مال كا تحفظ اور عزت و آبرو كی حفاظت معاشرتی انصاف كے بنیادی تقاضے ہیں۔ ہر حكومت معاشرتی انصاف پر مبنی معاشرہ قائم كرنے كے لیے ضروری اقدامات كرتی رہی ہے۔

[/right]

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: معاشرتی انصاف كی اہمیت
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:32:52 PM »
شکریہ۔