Author Topic: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ کا تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ ودھرنا  (Read 434 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ کا تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ ودھرنا
پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ نے مطالبات پورے نہ کرنے پر وائس چانسلر اور ڈینز کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے
 وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے کی قیادت ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خالد خان اور جنرل سیکرٹری فضل واحد نے کی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران کا رویہ غیر منصفانہ اور غیر سنجیدہ ہے اگر انتظامیہ کی وعدہ خلافیاں اسی طرح جاری رہیں
تو مذاکرات کا بائیکاٹ کیا جائے گااور طلبہ کے قیمتی وقت کے ضیاع کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کی منظوری تک کلاس بائیکاٹ اور احتجاج جاری رہے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 19 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"