PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => MEDICAL COLLEGE IN PUNJAB => AIMC => Topic started by: AKBAR on December 31, 2008, 09:06:59 PM

Title: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 9 ویں کانووکیشن کی ت
Post by: AKBAR on December 31, 2008, 09:06:59 PM

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 9 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب

 حکومت صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، مہذب قومیں تعلیم کے ذریعے ہی ترقی حاصل کرسکتی ہیں جبکہ تعلیم کے لئے صحتمند دماغ بھی ہونا ضروری ہیں، حکومت غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی سکیمیں تیار کر رہی ہے، عالم اقوام کی تیز رفتار ترقی کے تناظر میں پاکستان کو بھی اسی رفتار سے بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہوگا:
 وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 9 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب


 لاہور ۔24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے کیونکہ مہذب قومیں تعلیم کے ذریعے ہی ترقی حاصل کرسکتی ہیں جبکہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے صحتمند دماغ بھی ہونا ضروری ہیں اور ایسا صرف اسی صورت ممکن ہے جب صحتمند قوم موجود ہوگی۔ نیز صحتمند قوم کے لئے انہیں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی بروقت فراہمی اور متعدی امراض سمیت ہیپا ٹائٹس، پولیو اور دیگر امراض کا خاتمہ اشد ضروری ہے جس کے لئے حکومت تمام وسائل فراہم کر رہی ہے اور غریب عوام کو پرائمری سطح پر علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کئی خصوصی سکیمیں بنائی جا رہی ہیں جس سے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوں کے عوام کو بھی گھر کی دہلیز کے قریب ترین اعلیٰ معیار کی مفت طبی سہولیات بروقت دستیاب ہوں گی۔



شکریہ جنگ