Author Topic: قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ معمولی بات پر دست و گریبان  (Read 975 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ معمولی بات پر دست و گریبان
اسلام آباد :  قائد اعظم یونیورسٹی میں معمولی بات پر دو طلبہ گروپ باہم دست و گریبان ہو گئے اس دوران ڈنڈے اور پتھر چل گئے ، واقعہ کے بعدڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سیکرٹریٹ سمیت 150 سے زائد پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا۔
ہاسٹلز سے ملنے والی معلومات کے مطابق جھگڑے کے نتیجے میں دس سےزائدطالب علم زخمی ہو گئے ، کئی طالب علموں کی گاڑیاں توڑنے کی بھی اطلاع ہے پولیس نے چھ طالب علموں کو حراست میں لے لیا ۔
 بتایا جاتا ہے تصادم کے دو گھنٹے بعد تک پولیس جائے حادثہ پر نہیں پہنچ پائی تھی، گرفتار افراد میں عدنان ، طیب ، حسنین ، جہانگیر اور رضا کے نام لئے جا رہے ہیں پولیس کے مطابق ایک طالبعلم ہاسٹل کی پارکنگ سے اپنی گاڑی نکال رہا تھا کہ اس کی گاڑی قریب کھڑی ایک اور طالبعلم کی گاڑی سے ٹچ ہو گئی جس پر بات بڑ ھ گئی
اور دونوں طرف سے شور شرابے ، دشنام طرازی کیساتھ ساتھ ڈنڈوں سے مسلح طالبعلم جائے حادثہ پر پہنچتے رہے اور تصادم میں شدت آتی رہی ایک گھنٹے تک تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شبیر تنولی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کرتے رہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد  ایڈیشن میں مورخہ 21ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"