Author Topic: جامعہ زکریا:کانووکیشن کے موقع پرسول انجینئرنگ کے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ  (Read 516 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریا:کانووکیشن کے موقع پرسول انجینئرنگ کے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان : زکریا یونیورسٹی میں کانووکیشن کے موقع پر سول انجینئرنگ کے طلبا نےاحتجاجی مظاہرہ کیا اور جناح آڈیٹوریم کے باہر مین چوک بلاک کردیا ، طلباء نے گورنر پنجاب کی روانگی کے وقت جناح آڈیٹوریم کے باہر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا
کہ سول انجینئرنگ کی ڈگری پی ای سی سے الحاق شدہ نہیں ، 2018 میں ڈگری مکمل کرلی تاہم ڈگری جاری نہیں ہو ئی ان کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے،مظاہرین کا کہناتھا کہ نہ انکو ڈگری مل رہی ہے اور نہ ہی وہ کسی جگہ نوکری کرسکتے ہیں اور نہ ہی مزید تعلیم کے لئے کسی ادارے میں داخلہ لے سکتے ہیں ، بعدازاں پولیس افسران اور یونیورسٹی سکیورٹی افسران نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشرکردیااور گورنرپنجاب کیلئے راستہ کھلوادیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان 22 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"