Author Topic: میٹرک امتحانات ، جونیئر کلرک نے معمولی کوتاہی پر طلبہ پر مقدمہ درج کرا دیا  (Read 683 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میٹرک امتحانات ، جونیئر کلرک نے معمولی کوتاہی پر طلبہ پر مقدمہ درج کرادیا
لاہور (علی ارشد سے ) میٹرک سالانہ امتحانات 2019 کے کیمسٹری پرچے کے دوران لاہور کالج بزنس اینڈ سائنس فار بوائز جلو موڑ میں بورڈ انتظامیہ کی انوکھی روایت قائم۔
 میٹرک پرچے کے دوران چیکنگ کی غرض سے سینئر افسران کو نظر انداز کر تے ہو ئے ایک جونئیر کلر ک شاہد علی ٹیپو کو امتحانی سینٹر کی چیکنگ کے لیے بھجوایا دیا گیا۔ بھیجوائے جانے والے کلرک بادشاہ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہو ئے طلبہ پر پولیس ایف آئی آر کرواڈالی۔
 روزنامہ92نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اعلی تعلیمی و ثانوی بورڈ لاہور کے جو نئیر کلرک شاہد علی ٹیپو کوامتحانی ہرچے کے دوران بورڈ کی بنائی گئی چیکنگ ٹیم میں بھیجا گیا تھا ۔ چھاپے کے دوران مذکورہ کلرک نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور بدحواسی کا بدترین مظاہرہ کر تے ہو ئے معمولی نوعیت کی کوتاہیوں کے سبب طلبہ پر ناجائز طورپر تقریبا 6 پولیس ایف آئی آرز درج کرا دیں۔
بورڈ قوانین کے مطابق طلبہ پر امتحانات کے دوران نقل یا امتحانی عمل میں خلل ڈالنے پر پرچے کویو ۔ایم ۔سی کیس بنا تے ہو ئے ضبط کر لیا جاتا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھیجے جانے والے کلرک بادشاہ نے تمام تر مطلوبہ سہولیات مکمل ہو نے کے باوجود امتحانی مرکز کو بھی بند کروانے اور دیگر نوعیت کی کاروائیاں کرنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں جو کہ کسی بھی طرح سے اختیارات میں شامل نہیں ہیں ۔
 بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آرز کو تاحال ختم کرنے کی کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا ہے ۔ مذکورہ جونیئر کلرک کو ادارے کے اعلی افسر کی خصوصی ہدایت پر لسٹ میں نام شامل کر ایا گیا ہے ۔
 بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے اعلی عہدیدار نے روزنامہ92نیوز سے بات کرتے ہو ئے بتایا کہ جونیئر کلر ک کے خلاف اختیارات کے غلط اور ناجائز استعمال پر سخت کارروائی جلد عمل میں لا ئی جا ئے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ 92 نیوز لاہور ایڈیشن میں مورخہ بدھ 20 مارچ 2019ء کو شائع ہوئی