Author Topic: داخلے كے قواعد و ضوابط اور طریق كار  (Read 5206 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
داخلے كے قواعد و ضوابط اور طریق كار
« on: December 05, 2007, 06:16:57 PM »
داخلے كے قواعد و ضوابط اور طریق كار

كسی بھی جماعت میں داخلہ حكومت پنجاب كی ہدایت كے مطابق میرٹ پر ہو گا ، تاہم حكومت كی طرف سے پالیسی میں تبدیلی یا ترمیم كی صورت میں درج ذیل پالیسی اور امور تبدیل سمجھے جائیں گے :

1   داخلہ ﴿ترجیحاً﴾ انہی طلبہ كو دیا جاتا ہے جنہوں نے متعلقہ امتحان اسی سال تمام مضامین میں پاس كیا ہو۔

2   داخلے كے ہی وہی درخواستیں قابل قبول ہوں گی جو پراسپكٹس كے ساتھ منسلك داخلہ فارم پر دی جائیں گی۔

3   ہر كیٹگری كے لئے علیحدہ علیحدہ داخلہ فارم جمع كرائیں، بعد میں كسی دوسری كیٹگری میں فارم منتقل نہیں كیا جائے گا۔

4   داخلہ فارم كے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویزات یا ان كی مصدقہ نقول لگائیے

الف   پاس كردہ امتحان كی سند/تفصیلی نمبروں كا چارٹ/پرووژنل سرٹیفكیٹ

ب   سابقہ سكول یا كالج كے سربراہ كا جاری كردہ سرٹیفكیٹ

ج   ایك عدد پاسپورٹ سائز تصویر جو داخلہ فارم پر چسپاں كی جائے گی۔ فیس جمع كراتے وقت باقی دو تصویریں وصول كی جائیں گی۔

د   والد/سرپرست كے قومی شناختی كارڈ كی مصدقہ نقل

5   لاہور تعلیمی بورڈ/پنجاب یونیورسٹی كے علاوہ كسی اور بورڈ یا یونیورسٹی سے آنے والے طلبہ كو مائیگریشن سرٹیفكیٹ لانا ہو گا۔

6   مخصوص نشستوں كے لیے درخواست كے ساتھ متعلقہ نشست كی اہلیت/ استحقاق كی دستاویزات كی مصدقہ نقول منسلك كرنا لازمی ہے۔

7   نامكمل درخواستوں كو مسترد كر دیا جائے گا۔

8   میرٹ لسٹ كالج نوٹس بورڈ پر چسپاں كی جائے گی۔

9   منتخب امیدواروں كو مقررہ تاریخوں پر انٹرویو كے لیے پیش ہونا اور واجبات جمع كرانا ہوں گے۔ بصورت دیگر ان كی نشست منسوخ ہو جائے گی۔

11   واجبات جمع كراتے وقت دو عدد لفافے جن پر والد/سرپرست كا پتہ لكھا ہو، كلرك كے حوالے كریں۔