Author Topic: راولپنڈی بورڈ کے خلاف رزلٹ روکنے پر درج مقدمہ خارج  (Read 1046 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
راولپنڈی بورڈ کے خلاف رزلٹ روکنے پر درج مقدمہ خارج

راولپنڈی : لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے 18طلبہ کا انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ روکنے کے خلاف دائر رٹ خارج کردی ۔جمعرات کو ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شفقت منیر کے ہمراہ سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کورٹ کال پر پیش ہوئے۔
طاہر شاہ وغیرہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ لیا جس میں لوکو شید سینٹر میں پرچہ دے رہے تھے کہ اچانک انسپکشن ٹیم کے ممبرسینٹر میں داخل ہوگئے اور پٹیشنر ز پر نقل کا الزام عائد کردیا
حالانکہ ان سے کسی قسم کا مواد برآمد نہیں ہوا۔ امتحانات ختم ہونے کے تین دن بعد ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے تاہم پٹیشنر وہاں بھی پیش ہوگئے اس کے باوجود ان کے رزلٹ جاری نہیں کئے جارہے۔
 دوران سماعت بورڈ حکام نے پیش ہوکر آگاہ کیا کہ سنٹر پر فرضی امیدوار امتخان دے رہے تھے۔ اطلاع پر باقاعدہ چھاپہ مار ٹیم تشکیل دےکر بھجوائی گئی تھی جس پر نقل کرنے والے بھاگ گئے تھے۔اس کی انکوائری کررہے ہیں
 تاہم جن کےخلاف کیسز بنائے گئے وہ پیش نہیں ہورہے ہیں۔ جس پر عدالت عالیہ نے رٹ خارج کردی۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ  راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 19 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"