Author Topic: مردان، پنجاب رجمنٹ سینٹرمارکیٹ میں خود کش دھماکہ، 5سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد  (Read 2222 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

مردان، پنجاب رجمنٹ سینٹرمارکیٹ میں خود کش دھماکہ، 5سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق، 22زخمی

مردان، پنجاب رجمنٹ سینٹرمارکیٹ میں خود کش دھماکہ، 5سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق، 22زخمی، 8کی حالت نازک ،چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے، حملہ آور کا سر اور ٹانگیں مل گئی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر :
مردان میں پنجاب رجمنٹ سینٹر کے قریب واقع پی آر سی بیکری میں سامنے خود کش دھماکے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے جن میں آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اطلاعات کے مطابق دھماکہ پی آر سی کی ویڈیو مارکیٹ میں واقع ایک بیکری میں ہوا ۔ جس کے نتیجے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سی ایچ ایم مردان، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مردان اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جن میں آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عوام سے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے اطلاعات کے مطابق دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا رہا ہے واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔





میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1
نجی ٹی وی کے مطابق جائے وقوعہ سے پولیس کو خود کش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں ملی ہیں ۔واضح رہے کہ گورنر سرحد اویس غنی بھی مردان ہیں انہوں نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کیا اور جیسے ان کی تقریر ختم ہوئی تو وہاں دھماکے کی آواز سنی گئی ۔

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں