Author Topic: اسلام آباد وزارت داخلہ اوراتحاد مدارس میں ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام پر اتفاق  (Read 2064 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلام آباد وزارت داخلہ اوراتحاد مدارس میں ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام پر اتفاق
   
اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزارت داخلہ اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے درمیان ملک میں مدرسہ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مدرسہ ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ وزارت داخلہ، اسلام آباد میں مدارس کے حوالے سے فریقین کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق مدرسہ ایجوکیشن اتھارٹی میں دینی مدارس کے پانچوں وفاق اور حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ مدارس میں داخلے کے خواہش مند غیر ملکی طلباء وزارت داخلہ میں اپنے کوائف جمع کرائیں گے جن کی چھان بین کے بعد انہیں پاکستان کے دینی مدارس کے لئے این او سی جاری کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ میں مذاکرات کرنے والوں میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی جانب سے مولانا سلیم اللہ خان، قاری محمد حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمن، ڈاکٹر عطا الرحمن، علامہ ساجد حسین نقوی، پروفیسرساجد میر اور میاں نعیم الرحمان شریک ہوئے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"