PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => Topic started by: iram on July 14, 2012, 10:29:40 PM

Title: ایئر یونیورسٹی کی تیسری تقریب تقسیم اسناد
Post by: iram on July 14, 2012, 10:29:40 PM

ایئر یونیورسٹی کی تیسری تقریب تقسیم اسناد
تعلیمی میدان میں ایئر یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں، ایئر چیف    
 
اسلام آباد … پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں تعلیمی میدان میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، ایئر یونیورسٹی کی خدمات بھی قابل ستائش ہیں. ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کااسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کی تیسری تقریب تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایئر یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں میں انجینئرنگ اور ایڈمنسٹریشن کے علاوہ اپلائیڈ اور سوشل سائنسز تعلیمی شعبہ میں اچھا اضافہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ مستند علم اور پھر اس علم کی صنعتی میدان میں منتقلی معاشرے کی مجموعی ترقی کیلئے ازحد ضروری ہے. انہوں نے اعلان کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 14 میں ایئر یونیورسٹی کی عمارت تعمیر کی جائے گی. تقسیم اسناد کی تقریب میں انجینئرنگ اور ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف شعبوں کے 45 طلبہ اور طالبات میں میڈلز جبکہ 595 طلبہ وطالبات میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں. یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز احمد ملک نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی.
....................