Author Topic: جامعہ کراچی میں جعلی مارکس شیٹ پر 34 طلبہ کے داخلے منسوخ  (Read 1776 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
جامعہ کراچی میں جعلی مارکس شیٹ پر 34 طلبہ کے داخلے منسوخ
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جعلی مارکس شیٹ پر داخلہ لینے والے 34 طلباء و طالبات کے داخلے منسوخ کر دیئے ہیں، جن طلبہ کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں ایم بی بی ایس، ڈی فارم، ابلاغ عامہ، کمپیوٹر سائنس، کیمیاء، بی کام، بی اے، بی ایس سی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار انرولمنٹ وکیل الرحمٰن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی کی جعلی اسناد کی بنیاد پر داخلہ لینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر مارکس شیٹ کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی تصدیق کے لئے بھیجا گیا۔ بورڈ کے حکام نے تصدیق کے بعد 34 مارکس شیٹس کو جعلی قرار دیا جس پر جامعہ کراچی نے ان کے داخلے منسوخ کر دیئے ہیں



شکریہ جنگ
 

Offline KARACHIPSF

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • PEN IS OUR WEPON
    • ----------------------------------------
Re: i think u r good reporter n good student
« Reply #1 on: January 19, 2009, 03:05:12 PM »

 
جامعہ کراچی میں جعلی مارکس شیٹ پر 34 طلبہ کے داخلے منسوخ
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جعلی مارکس شیٹ پر داخلہ لینے والے 34 طلباء و طالبات کے داخلے منسوخ کر دیئے ہیں، جن طلبہ کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں ایم بی بی ایس، ڈی فارم، ابلاغ عامہ، کمپیوٹر سائنس، کیمیاء، بی کام، بی اے، بی ایس سی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار انرولمنٹ وکیل الرحمٰن نے ”جنگ“ کو بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم اور رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی کی جعلی اسناد کی بنیاد پر داخلہ لینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر مارکس شیٹ کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی تصدیق کے لئے بھیجا گیا۔ بورڈ کے حکام نے تصدیق کے بعد 34 مارکس شیٹس کو جعلی قرار دیا جس پر جامعہ کراچی نے ان کے داخلے منسوخ کر دیئے ہیں



شکریہ جنگ
 

PROUD TO BE THE BHUTTOIST