Author Topic: کراچی یونیورسٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے طالبہ ہلاک، طلباء نے سڑک بلاک کر دی  (Read 1714 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی یونیورسٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے طالبہ ہلاک، طلباء نے سڑک بلاک کر دی
   
کراچی…کراچی میں یونیورسٹی روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک طالبہ کی ہلاکت کے بعدمشتعل طلبہ سڑک پر نکل آئے۔۔انھوں نے ٹرک کے شیشے توڑ دئے اور سڑک بلاک کر دی ۔ جاں بحق ہونے والی 22 سالہ انعم زہرہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ میں تھرڈ ائر کی طالبہ تھی اور یونیورسٹی سے اپنے گھر جانے کے لئے نکلی تھی کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی شاہ فیصل کالونی کی رہائشی انعم کی کچھ عرصے بعد شادی ہونے والی تھی حادثے کے بعد مشتعل طلبہ نے ٹرک پر پتھراو کیا اور سڑک کو بلاک کر دیا جبکہ پولیس اور رینجرزبھی موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے ہو۔ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے کر جامعہ کراچی میں موجود رینجرز ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے طالبعلم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ٹاوٴن ناظم موقع پر پہنچ گئے ہیں۔


شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ کراچی بی اے اکنامکس کی طالبہ انعم زہرہ ٹرک کی ٹکرسے جاں بحق  طلباء کا احتجاج، سڑک بلاک
 
ٹرک کی ٹکر ، جامعہ کراچی کی طالبہ جاں بحق، طلباء کا احتجاج، سڑک بلاک

   
کرا چی (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے جامعہ کراچی کی طالبہ جاں بحق ہوگئیں، مشتعل طلباء نے شدید احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، طلباء نے ڈر ائیور پر تشدد کرکے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سلور جوبلی پولیس اسٹاپ پر جامعہ کراچی کی طالبہ انعم زہرہ دیگر طالبات کے ساتھ کھڑی تھی کہ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے طالبہ کو کچل دیا اس موقع پر وہاں موجود طلباء نے جمع ہو کر احتجاج شروع کردیا جبکہ طالبہ کی لاش کو پولیس فوری طور پر اسپتال لیکر آئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ کے بعد جامعہ کراچی کے طلباء نے احتجاج کیا اور یونیورسٹی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا جبکہ ٹرک کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم رینجرز نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا بعد ازاں ڈرائیور بلال خان کو مبینہ ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔ یونیورسٹی روڈ پر جاں بحق ہونے والی طالبہ انعم زہرہ بی اے اکنامکس میں زیر تعلیم تھی اور وہ جامعہ کراچی میں شام کی شفٹ میں زیر تعلیم تھی اور پی آئی اے پلاٹینیم سوسائٹی میں رہائش پذیر تھی جب اس کی لاش گھر پہنچی تو وہاں کہرا م مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جبکہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کے مطابق بظاہر حادثہ ٹرک کا ایکسل ٹوٹنے سے ہوا ہے اور ایکسل ٹوٹنے کے باعث ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر طالبہ کو کچل دیا۔    



شکریہ جنگ

...................

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
طالبہ انعم زہرہ کی وفات میرے لیے دائمی رنج کا سبب ہے، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پیرزادہ قاسم
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے شعبہٴ معاشیات کی طالبہ انعم زہرہ کی حادثے میں وفات پر دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے اور والدین کے لیے یہ لمحہ نہایت کربناک اور دائمی رنج کا باعث ہے۔ میں اور جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ و طلبہ آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن و اساتذہ اور طلبہ نے تدفین میں شرکت کی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن شعبہ معاشیات کے طلبہ کے ہمراہ انعم زہرہ کے گھر گئے اور اس افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے شیخ الجامعہ کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ جامعہ کراچی اپنی ایک ذہین اور باصلاحیت دختر سے محروم ہوگئی ہے۔ مزید براں پیر 26 جنوری صبح ساڑھے گیارہ بجے آرٹس آڈیٹوریم میں انعم زہرہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، اساتذہ، طلبہ اور چیئرمین ڈاکٹر شفیق الرحمن شرکت کریں گے۔


شکریہ جنگ