Author Topic: سکھر کے نجی تعلیمی اداروں نے فیسوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا  (Read 2758 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
سکھر کے نجی تعلیمی اداروں نے فیسوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا
   
سکھر( بیورورپورٹ)سکھر میں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی مختلف نجی تعلیمی اداروں میں اپنی ماہانہ فیسوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین مشکلات سے دوچار ہیں،حکومت سندھ اور وزارت تعلیم آج تک نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی ہے، یہی وجہ ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی سے فیسوں میں جب چاہے اضافہ کردیتے ہیں ۔ان اداروں میں اس وقت بھی والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان اسکولوں کی جانب سے من پسند نامزد کردہ دکانداروں سے کتابیں اور کاپیاں خریدنے کیلئے والدین کو پابند کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مہنگے داموں کورس خریدنا پڑتے ہیں۔ سماجی، سیاسی اور تعلیمی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کیلئے فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دیں ۔



شکریہ جنگ