PakStudy :Yours Study Matters

MEDICAL COLLEGE In PAKISTAN => Medical College in KPK => KMC => Topic started by: sb on November 25, 2018, 12:51:55 PM

Title: پشاور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیرا ہتمام ورکشاپ
Post by: sb on November 25, 2018, 12:51:55 PM

پشاور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے زیرا ہتمام ورکشاپ
پشاور: فرنٹیئر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پاکستان بائیو سیفٹی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ایک ورکشاپ انفیکشن کنٹرول و بائیو سیفٹی کے نام سے منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے دانشوروں اور ماہرین لیبارٹریز نے شرکت کی
 اور موذی امراض سے متعلق اظہار خیال کیا‘ اس موقع پر فرنٹیئر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے منیجنگ ڈائریکٹر فرمان اللہ نے کہا کہ بیماریوں سے بچائوکے طریقے اختیار کرکے ان کو پھیلنے سے روکنا چاہیے‘ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید محمد نے کہا
کہ پاکستان میں صحت اور سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے‘ معلومات کی کمی کی وجہ سے زیادہ بیماریاں ایک مریض سے دوسرے میں منتقل ہو رہی ہیں‘ ڈاکٹر ماریہ خان نے کا کہ دنیا میں لیبارٹریز کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا
تاہم ہمارے ہاں لیبارٹریوں کیلئے کوئی ایس او پیز و مناسب پالیسی نہیں ‘ ورکشاپ کے اختتام پر فرمان اللہ خان نے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورمورخہ  25ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی