پشاور: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بنوں نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
جماعت نہم میں مجموعی طور پر سائنس و آرٹس گروپ میں 21 ہزار159 طلباو طالبات شریک ہوئے ، 14 ہزار447 کامیاب قرار پائے ، نتیجہ 68 فیصد رہا .جماعت دہم آرٹس و سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 610 طلبا و طالبات نے شرکت کی، 16 ہزار 296 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے، نیتجہ 75 فیصد رہا، کنٹرولر امتحانات