Author Topic: Principal Girls College Jehlum Locked Himself in a Room on Transfer Issue  (Read 1422 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Principal Girls College Jehlum Locked Himself in a Room on Transfer Issue
جہلم میں گورنمنٹ گرلز کالج کی پرنسپل نے تبادلے پر خود کو کمرے میں بند کرلیا،
پرنسپل کا مبینہ طور پر کالج میں مینا بازار لگانے پر تبادلہ کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پنڈدادن خان گورنمنٹ گرلزکالج کی پرنسپل راحیلہ چاندی کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا کہا گیا۔
تبادلے کے احکامات موصول ہوتے ہی کالج پرنسپل نے خود کو اپنے بیٹے سمیت کمرے میں بند کرلیا
جس کے بعد پرنسپل کو کمرے سے نکالنے کے لئے انتظامیہ اورمحکمہ تعلیم کے افسران کالج پہنچ گئے،
جب کہ اس موقع پر طالبات کوبھی چھٹی دیدی گئی ۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ امین کو پرنسپل کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
کالج ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل راحیلہ نے دو روز قبل بغیراجازت کالج میں مینا بازار لگوایا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ روالپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 19 دسمبر ، 2018 کو شائع ہوئی