Author Topic: لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں گھپلے  (Read 2285 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں گھپلے 

کوٹری(جامشورو) لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی جامشورو میں12اکتوبر کو ایم بی بی ایس کی کلاسوں میں داخلے کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں برے پیمانے پر اقربا پروری اور بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

 اس سلسلے میں متاثر امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب عبدالغنی تالپور سے ملاقات کرکے انٹری ٹیسٹ میں ہونے والے مبینہ گھپلوں اور بے قاعدگیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 جس پر ایکشن لیتے ہوئے غنی تالپور نے ایک ہنگامی لیٹر صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ میں انتظامیہ کی جانب سے غیر جانبداری اور اقربا پروری کا مظاہرہ کیا گیا اور منظور نظر امیدواروں کو نقل کے مواد سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ بعض امیدواروں کی جگہ غیر متعلقہ افراد کو بٹھاکر انٹری ٹیسٹ دلوایا گیا۔

 غنی تالپور نے مزید کہا کہ متاثر طلباءو طالبات نے انہیں بتایا کہ پہلے انٹری ٹیسٹ 12اکتوبر کو پبلک اسکول لطیف آباد میں منعقد کرانے کے اعلانات کیے گئے تاہم 12اکتوبر کو جب امیدوار مذکورہ سینتر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ انٹری ٹیسٹ کا متحانی سینئر لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی منتقل کردیا گیا ہے جہاں شفارتی امیدواروں سے انٹری سلپ تک چیک نہیں کی گئی اور اوپن گراﺅنڈ میں انٹری ٹیسٹ کے انعقاد سے امیدواروں کو غیر معمولی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔
بشکریہ Thearynews.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔