Author Topic: لاہور اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ  (Read 4309 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
لاہور: اپنے مطالبات کے حق میں طلباء کے بعد اساتذہ بھی سڑکوں پر
    
لاہور…پنجاب بھر کے کالج اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی اورسیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا اورحکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پنجاب بھرکے کالجز میں اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کیا اور لاہور میں ایم اے کالج سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی۔ شرکا نے بینرز اورپلے کارڈز اٹھار رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ ٹائم اسکیل پروموشن اوراپ گریڈیشن کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگران کے مطالبات منظورنہ ہوئے تووہ اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھادیں گے۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات زیر غور ہیں اورجلدہی ان کے مطالبات منظور کرلئے جائیں گے۔