Author Topic: کراچی پولیس نے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کارکن قتل کردیا  (Read 3881 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
کراچی پولیس نے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا  کارکن قتل کردیا

کراچی:۲۵ اپریل ۲۰۱۲: کراچی پولیس نے  حسن اسکوائر پر پولیس مقابلہ کے بعد  ایک ملزم ہلاک جب کہ  دوسرے کو گرفتار  کرلیا ، ایس ایچ او پی آئی بی کالونی کے مطابق  ہلاک اور گرفتار ملزم دکاندار سے بھتہ لینے آئے تھے،جب کہ عوامی نیشل پارٹی (اے این پی ) کے مطابق حسن اسکوائر کے قریب  پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا عصمت اللہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کارکن تھا اور وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس (ایوننگ)کا جنرل سیکرٹری اور بی بی اے تھرڈ ائر کا اسٹوڈنٹ تھا،اے این پی کراچی نے  حسن اسکوائر  میکاسہ اپارٹمنٹ  مبینہ مقابلہ میں طالب علم عظمت کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس اہلکار کے خلاف درج کروادیا ہے ۔  مقدمہ شمشیر علی خان کی مدعیت میں کانسٹیبل مرزا حسین بیگ کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ الزام 107سال 2012میں نامزد پولیس اہلکار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آئی، پولیس