Author Topic: پنجاب یونیورسٹی کی طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالبعلم اغوا ء  (Read 1124 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب یونیورسٹی کی طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالبعلم اغوا ء
لاہور :پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دوطلباتنظیموں کے مابین تصادم کے بعد انتظامیہ نے ہاسٹل بند کر دیے جبکہ ایک تنظیم کے خلاف طالبعلم کےاغواء کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔اس حوالے سے درخواستگزار ذاکر نیازی نے الزام لگایا کہ ہیلی کالج میں بی بی اے کے طالبعلم ابو بکر کو طلباء تنظیم کے کارکنوں نے رات گئے ہاسٹل سے اغواء کیا۔
 مقدمے میں علی گجر، مظہر وٹو، وجاہت رفیق، اسامہ شفاعت، ذیشان رانجھا اور شعیب سمیت 14 لڑکوں کو نامزد کیا گیاہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ مغوی پر تشدد بھی کیا گیا۔ طلبانے گزشتہ روز انتظامیہ پر دبائو کے لیے کیمپس پل پر ٹریفک بلاک کرکے احتجاج بھی کیا۔ حالات کی سنگینی کا جائزہ لیتے ہوئےیونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامی طور پر بہار کی چھٹیوں کے نام پر تمام ہاسٹلز بند کر دئیےہیں۔
تاہم ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ پر طلبہ کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہاسٹلز موسم بہار کی چھٹیوں کے سلسلے میں بند کئے گئے ہیں اور مذکورہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہورایڈیشن میں مورخہ 16اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"