Author Topic: این ای ڈی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام کی مدت ملازمت میں چوتھی بار توسیع کا ام  (Read 2089 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
این ای ڈی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام کی مدت ملازمت میں چوتھی بار توسیع کا امکان
   
کراچی (محمد عسکری … اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام کی مدت ملازمت میں چوتھی بار توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی چار سالہ مدت 8 دسمبر 2008 کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں پہلی بار 1996 میں وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام کو جامعہ این ای ڈی کو ملک کی صف اول کی انجینئرنگ یونیورسٹی بنانے کے صلے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے ایوارڈ بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق جامعہ این ای ڈی میں وائس چانسلر کی تقرری کیلئے قومی اخبارات میں اشتہارات جلد جاری کر دیئے جائیں گے، تاہم موجودہ وائس چانسلر انجینئر اے کلام کی خدمات کے پیش نظر انہیں چوتھی بار بھی وائس چانسلر کے عہدے کیلئے مقرر کر دیا جائے گا۔ انجینئر کلام ملک کی کسی بھی یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر ہوں گے جو اتنے طویل عرصے تک مسلسل اپنے عہدے پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ انجینئر اے کلام کے 12 سالہ دور میں جامعہ این ای ڈی میں شعبوں کی تعداد 8 سے بڑھ کر 19 ہوگئی ہے جبکہ یونیورسٹی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مثالی ہے اور نظم و ضبط اور تعلیمی لحاظ سے جامعہ این ای ڈی کا شمار ملک کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہوتا ہے۔ جامعہ این ای ڈی میں سیاسی تنظیموں کو کام کرنے کی اجازت نہیں، اس حوالے سے کئی طلبہ کو خارج بھی کیا جا چکا ہے۔



شکریہ جنگ
 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔