Author Topic: میڈیکل یونیورسٹی میں کوٹہ سسٹم تبدیل کرنا تعلیم دشمن اقدام ہے‘بی ایس او پجار  (Read 777 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل یونیورسٹی میں کوٹہ سسٹم تبدیل کرنا تعلیم دشمن اقدام ہے‘بی ایس او پجار
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بولان میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی انتظامیہ کی طرف سے منسلک میڈیکل کالجز،تربت میڈیکل کالج ،خضدار میڈیکل کالج،بولان میڈیکل کالج اور لورالائی میڈیکل کالج داخلہ کے طریقہ کار کو کوٹہ سسٹم سے ختم کرکے صوبائی میرٹ پر دیا
 جو قابل مذمت اور تعلیم دشمن اقدام ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز میں کوٹہ سسٹم رائج ہے اور ہر ضلع کو اس کے حق کے مطابق سیٹیں دی جاتی ہیں جو بلوچستان اسمبلی اور صوبائی کیبنٹ سے منظور شدہ ہے لیکن بلوچستان میں پہلی بار ایک میڈیکل یونیورسٹی قائم کی گئی موجودہ وائس چانسلر من پسند فیصلے کرکے بلوچستان کے قابل طلباء کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کو تبدیل کرنا صوبائی کیبنٹ اور صوبائی اسمبلی میں ایک بل کے ذریعے لایا جاتا ہے لیکن اس طرح کاکوئی بل اسمبلی میں پاس نہیں ہوا۔میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ سیٹوں کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے
اور پسند اور ناپسند کی بنیاد پر طلباء کو تقسیم نہیں کیاجاتا ، یہ عمل تعلیم دشمنی کے زمرے میں آتا ہے موجودہ صوبائی حکومت اس مسئلے پر اپنی پوزیشن واضح کرے تاکہ طلباء کو
کوئی پریشانی نہ ہو۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29 جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"