Author Topic: اساتذہ امتحانی ڈیوٹی، اور پیپر مارکنگ کے معاوضے سے تاحال محروم  (Read 826 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اساتذہ امتحانی ڈیوٹی، اور پیپر مارکنگ کے معاوضے سے تاحال محروم
ملتان : پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں اکثر اساتذہ 2017 اور 2018 میں پیک کے زیر اہتمامپانچویں اور آٹھویں کےامتحانات میںڈیوٹی، پیپر مارکنگ اور دیگرڈیوٹی کےمعاوضہ سے محروم ہیں۔اس سلسلہ میں سیکرٹری سکولز پنجاب نے 3جون کو بذریعہ لیٹر چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن سے اس بارے میں تاخیر کی وجہ اور وضاحت طلب کی۔
 لیکن تاحال کسی بھی ٹیچر کو سابقہ امتحانی ڈیوٹی معاوضہ ، پیپر مارکنگ اور 2017 ،2018 کی اینالئسسنگ ایکٹیویٹی کا معاوضہ نہیں دیا گیا ،پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے اس اقدام سے اساتذہ میں مایوسی اور پریشانی پھیل گئی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ2017 اور 2018 کے امتحانی ڈیوٹی، پیپر مارکنگ اور اینلائسسنگ ایکٹیویٹی کے معاوضہ جات کی ادائیگی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا ملتان ایڈیشن میں مورخہ 22جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"