PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: sb on May 29, 2019, 01:24:01 PM

Title: عید کی تعطیلات ،4جون کوانٹرکے پرچے کاانعقاد مشکل نظرآنے لگا،پیپر ہوگا،کنٹرولرا
Post by: sb on May 29, 2019, 01:24:01 PM

عید کی تعطیلات ،4جون کوانٹرکے پرچے کاانعقاد مشکل نظرآنے لگا،پیپر ہوگا،کنٹرولرامتحانات
لاہور: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام ہونیوالا انٹر پارٹ ون کا انگریزی کا پرچہ ایک بار پھر موخر ہونے کا خدشہ پیداہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 4 جون سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
 حالات و واقعات کو مدنظر رکھا جائے تو انگریزی کے پرچے کا انعقاد مشکلات کا شکار نظر آرہا ہے۔ 4 جون کو بنک بھی بند رہیں گے۔ جبکہ عید الفطر کے باعث امیدواران کی کثیر تعدادبھی اپنے آبائی علاقوں میں چلی جائے گی ۔ سوالیہ پرچے امتحانی سنٹر ز پر پرچہ شروع ہونے سے قبل قریبی متعلقہ بنک سے وصول کر کے پہنچائے جاتے ہیں۔ بنکوں میں عام تعطیل ہونے کے سوالیہ پرچوں کی ترسیل کیسے ممکن ہوگی ۔اس حوالےسے کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے کہا ہےکہ پرچہ کا انعقاد تو چھٹی والے روز بھی ہو جاتا ہے۔ پرچہ اپنے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 29 مئی2019ء کو شائع ہوئی
Title: Re: عید کی تعطیلات ،4جون کوانٹرکے پرچے کاانعقاد مشکل نظرآنے لگا،پیپر ہوگا،کنٹرولرا
Post by: asad95 on June 12, 2019, 10:40:35 AM
Yes this is true