جامعہ گجرات کا ایم اے ؍ ایم ایس سی؍ایم کام سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
گجرات:جامعہ گجرات نے ایم اے ؍ ایم ایس سی؍ایم کام سپلیمنٹری امتحانات 2018 پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ سپلیمنٹری امتحانات 2018 کا انعقادفروری 2019 میں کیا گیا تھا۔ ایم اے ؍ ایم ایس سی کے پارٹ فرسٹ وسیکنڈ کے مضامین کامرس،اکنامکس، انگریزی ،علوم اسلامیہ، ریاضی، فزکس، سیاسیات ، سائیکالوجی ، اردو،کیمسٹری، اپلائیڈ سائیکالوجی اور فزیکل ایجوکیشن و سپورٹس سائنسز کے سپلیمنٹری امتحانات کا اعلان کیا گیا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا گجرات ایڈیشن میں مورخہ 10 مئی2019ء کو شائع ہوئی