Author Topic: برطانوی قونصلر دفتر خارجہ طلب طلباءکی گرفتاری پر پاکستان کا شدید احتجاج  (Read 6039 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ میں گرفتار پاکستانی طلبہ کے ریمانڈ میں مزید توسیع     
   
مانچسٹر ... برطانیہ میں عدالت نے گرفتار پاکستانی طلبہ کے ریمانڈ میں مزید توسیع کردی ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے آٹھ اپریل کوحراست میں لئے گئے افرادکے ریمانڈ میں عدالت نیمزید توسیع کردی ہے ۔مانچسٹرپولیس کے مطابق گرفتار گیار ہ پاکستانی طلبہ میں سے سات کو مزید ایک ہفتے تک جبکہ دیگر چار سے نو روز تک پوچھ گچھ کی جاسکے گی۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانوی قونصلر دفتر خارجہ طلب طلباءکی گرفتاری پر پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان نے برطانیہ میںبے گناہ پاکستانی طلباءکی گرفتاری اوررہائی کے معاملے پرپاکستان میں متعین برطانوی پولیٹیکل قونصلر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ا س قسم کی کارروائیوں سے پاک برطانیہ تعلقات کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا‘ بے گناہ طلباءکی گرفتاری سے پاکستانی تشخص کو شدید دھچکا لگا‘ شک کی بنیاد پرخاص کمیونٹی کے خلاف کارروائی پر تشویش ہے جبکہ ڈی پورٹ کرنا غیر قانونی ہوگا‘طلباءقانونی طور پر برطانیہ میں مقیم ہیںانہیں تعلیم جاری رکھنے دی جائے۔بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے آن لائن کو بتایا گیا کہ پاکستان میں متعین برطانوی پولیٹیکل قونصلرایلسٹرکنگ اسمتھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیااور پاکستان نے برطانیہ میںبے گناہ پاکستانی طلباءکی گرفتاری اورانہیں ممکنہ طور پر ڈی پورٹ کرنے کے معاملے پرشدید احتجاج کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یورپ مظہر جاوید نے کہاکہ برطانوی حکام نے 12بے گناہ پاکستانی طلباءکی گرفتاری کی اصل وجوہات و ٹھوس شواہدفراہم نہیں کیے جو برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیساتھ امتیازی سلوک ہے‘طلباءکو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے پر تحفظات ہیں‘ طلباءقانونی طور پر اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کے بعد برطانیہ میںزیر تعلیم ہیں‘انہیں تعلیم جاری رکھنے دی جائے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی پوری دنیااورہر معاشرے کا مسئلہ ہے جسے صرف پاکستان یا پاکستانیوں تک محدود کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔اس موقع پر برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے یقین دلایا کہ پاکستان کے تحفظات کو اپنی حکومت خاص طور پر وزارت داخلہ تک ضرور پہنچائیں گے تا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکے اور پاکستانی کمیونٹی کے ذہنوں میں موجود خدشات کو دور کیاجا سکے جبکہ طلباءکی گرفتاری و رہائی اور انہیں ڈی پورٹ کرنے یا نہ کرنے کے معاملے کو احسن انداز سے حل کرنے کے لیے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ غلطی چھپانے کیلئے طلبا کوملک بدر کرنا چاہتا ہے ہائی کمشنر پاکستان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت گرفتارپاکستانی طلبہ تک قونصلر کو رسائی کی اجازت نہیں دے رہی۔ حکومت کے پاس طلبہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور وہ اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے انہیں ملک سے نکالنا چاہتی ہے۔ برطانوی حکومت نے ایک غلط کام کیا ہے اور اب اس پر افسوس کا اظہار کرنے کے بجائے اِسے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہائی کمیشن نے گرفتار پاکستانی طلبہ تک قونصلر کی رسائی کے لیے برطانوی حکام سے رابطہ کیا تاہم حکام نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کے وکیل نے طلبہ سے بات کی ہے اور طلبہ نے قونصلر کی خدمات حاصل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس پر ہائی کمیشن نے برطانوی حکام سے کہا کہ طلبہ ہائی کمیشن کو یہ بات لکھ کر دے دیں کہ انہیں قونصلر کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تحریر طلبہ کے والدین کو دکھادی جائے گی اور اس کے بعد ہائی کمیشن اپنی کوششیں ترک کردے گا۔ برطانوی حکام سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر طلبہ یہ تحریر نہیں دیتے تو پھر محکمہ داخلہ کا وکیل یہ بات ہائی کمیشن کو لکھ کر دے لیکن وکیل کی جانب سے بھی ہائی کمیشن کو ایسی کوئی تحریر نہیں دی گئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ عام طور پر برطانوی حکام بہت ب±ردباری سے کام کرتے ہیں لیکن پاکستانی طلبہ کی گرفتاری کی خبر اس طریقے سے افشا کی گئی جیسے مقدمے سے پہلے ہی طلبہ کو سزا ہوگئی ہو۔ واجد شمس الحسن نے کہا کہ برطانوی حکومت اپنی غلطیاں چھپانے کے لیے پاکستانی طلبہ کو ملک سے نکالنا چاہتی ہے اور برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو طلبہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دیے گئے اگر ثبوت فراہم کیے جائیں تو پاکستان برطانیہ کی مدد کرے گا۔ تاہم برطانوی حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اور وہ پاکستانی طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی طلبہ بے گناہ ہیں تو برطانوی حکومت کو معافی مانگنی چاہیے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ پاکستانی طلباء تک رسائی دے دفتر خارجہ

تاحال برطانیہ نے گرفتار پاکستانی طلباء کے متعلق کسی قسم کی اطلاع نہیں دی دفتر خارجہ

پاکستان حکومت نے بدھ کو برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ گرفتار ہونے والے پاکستانی طلباء کے متعلق تفصیلی معلومات اور ان تک پاکستانی حکام کو رسائی فراہم کریں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ ’آج برطانوی ہائی کمیشن کے ڈپٹی پولیٹکل قونصلر ایلسٹیئر کنگ سمتھ آئے تھے اور ہم نے ان سے کہا ہے کہ برطانیہ میں گرفتار کیے گئے طلباء کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں اور ان تک رسائی بھی دی جائے۔‘

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ وہ برطانیہ سے اس بارے میں جلد معلومات فراہم کرنے کے متعلق امید رکھتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا کہ برطانوی نمائندے نے اس بارے میں کیا کہا تو انہوں نے کہا کہ ’یہ آپ ان سے پوچھیں‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ تاحال برطانیہ نے گرفتار پاکستانی طلباء کے متعلق وزارت خارجہ کو کسی قسم کی اطلاع دی ہے اور نہ ہی ابتدائی معلومات فراہم کی ہیں۔

پولیٹکل قونصلر ایلسٹیئر کنگ سمتھ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو دفتر خارجہ طلب نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ پہلے سے طے شدہ ملاقات کے لیے دفتر خارجہ گئے تھے اور اس ملاقات کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستانی طلباء کے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ برطانوی انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ ہفتے لیورپول، مانچسٹر اور لنکاشائر کے مختلف مقامات پر چھاپوں میں بائیس سے اکتالیس سال کی عمر کے گیارہ پاکستانیوں کو گرفتار کیا، جس میں بیشتر طالبعلم ہیں۔

برطانوی پولیس کو تاحال گرفتار ہونے والوں سے دہشت گردی کے کسی خاص منصوبے کے بارے میں کوئی معلومات ملی ہے اور نہ ہی کہیں سے دھماکہ خیز مواد مل پایا ہے۔ آئندہ جمعہ تک برطانوی عدالت نے مشکوک گرفتار طلباء سے پولیس کو پوچھ گچھ کی اجازت دے رکھی ہے۔

      شکریہ بی بی سی اردو
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پاکستانی طلبا دہشت گردی میں ملوث نہیں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر

اسلام آباد: برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ اس پر جنیوا کنونشن کے تحت برطانیہ سے شواہد مانگ سکتے ہیں ۔

اے آر وائی کےپروگرام’ سیکنڈ اوپینین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبا ویزا لیکر برطانیہ گئے تھے اور انہیں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پورے برطانوی میڈیا نے ان طلبا کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ سے درخواست کرے گی کہ پاکستانی طلبا بے قصور ہیں تو انہیں بے دخل نہ کیا جائے بلکہ تعلیم مکمل کرنے دی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پاکستان کو بتا دیا ہے کہ قیام امن کے لیے شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا جسے انہون نے تسلیم کیا ہے۔
      شکریہ اے آر وائی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ میں  زیر حراست پاکستانیوں کے پولیس ریمانڈ میں  توسیع

لندن  : برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے گیارہ پاکستانیوں کے جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے توسیع کردی ہے ۔

لندن سے نمائندہ ون ورلڈ کے مطابق عدالت نے سات پاکستانیوں کے ریمانڈ میں سات دن اور چارافراد کے ریمانڈ میں دو دو دن کی توسیع کی ہے۔ برطانوی عدالت کو فراہم کئے گئے شواہد زیرحراست افراد پرفردجرم عائد کرنے کیلئے کافی نہیں تھے، جس کے باعث تحقیقات کیلئے پولیس کو مزید وقت دے دیا گیا ہے۔

ریمانڈ کے بعدگرفتار پاکستانیوں کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبا کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ اس پر جنیوا کنونشن کے تحت برطانیہ سے شواہد مانگ سکتے ہیں ۔

اے آر وائی کےپروگرام’ سیکنڈ اوپینین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبا ویزا لیکر برطانیہ گئے تھے اور انہیں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پورے برطانوی میڈیا نے ان طلبا کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ سے درخواست کرے گی کہ پاکستانی طلبا بے قصور ہیں تو انہیں بے دخل نہ کیا جائے بلکہ تعلیم مکمل کرنے دی جائے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ  میں 4 پاکستانی طلبا ء کی آج رہائی کا امکان

لندن: برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام کے تحت گرفتار چار پاکستانی طلبا ء کو آج رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں پولیس نے مانچسٹر،،لیور پول اور لنکا شائر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گیارہ پاکستانی طلبا کو گرفتار کیا تھا لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود طلبا ء سے دہشت گردی کے کسی منصوبے کی معلومات نہیں ملی ہیں۔ برطانوی پولیس نے طلباء سے تفتیش کے لئے مزید وقت طلب کیا تھا جس کے بعد سات طلباء کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ چار طلبا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں آج رہا کرکے ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار پاکستانیوں کے ریمانڈ میں توسیع

لندن: برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہے میں گرفتار پاکستانیوں کے ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ۔ لندن پولیس نے مقامی عدالت سے درخواست کی تھی کہ گرفتار شدگان سے تفتیش کیلئے انہیں مزید وقت دیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو آٹھ اپریل تک زیر حراست رکھنے کی اجازت دے دی۔ لندن میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گیارہ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔تاہم گرفتار شدگان پر ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی طلبہ کی گرفتاری کے لئے کئے گئے آپریشن کو پاتھ وے کا نام دیا گیا تھا۔ گرفتار شدگان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر برطانیہ میں سینئرسیکورٹی آفیسر باب کوئیک پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔اس معاملے پر برطانوی وزیر اعظم گورڈن براون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
      شکریہ آج
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

برطانیہ میں  پاکستانی طلبہ کے ریمانڈ میں مزید 5 دن کی توسیع

لندن (ثناءنیوز) برطانوی عدالت نے دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار پاکستانی طلبہ سے تفتیش کے لیے مزید 5دن کا ریمانڈ دے دیا ہے۔برطانوی پولیس کو بدھ کے روز 11 میں سے 7 افراد کو مزید ایک ہفتے ریمانڈ میں رکھنے کی اجازت مل گئی تھی۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گرفتار طلبہ تک پاکستانی سفارتخانے کو رسائی کی اجازت دیدی، برطانوی وزیر داخلہ
   
لندن (جنگ نیوز)برطانیہ میں حکام نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتاردس طلبہ تک پاکستانی سفارتخانے کو محدود رسائی کی اجازت دے دی ہے جبکہ برطانوی وزیر داخلہ جیکی اسمتھ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اب بھی دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کا عملہ برطانوی دفتر خارجہ سے مسلسل رابطے میں تھا۔برطانوی حکام کی جانب سے گرفتار طالب علموں تک محدود رسائی کی اجازت ملنے کے بعد لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے حکام بعض گرفتار طلبہ سے رابطہ کرسکیں گے۔ دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے کہاہے کہ گرفتار پاکستانی طلبہ کی رہائی یا عدالت میں پیشی کا فیصلہ آج بدھ کو کیاجائے گا۔ 8 اپریل کو گرفتاری کے بعد پاکستانی طلبہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تاہم بائیس اپریل کو ریمانڈ ختم ہوجائے گا۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"