Author Topic: جنرل موسی ڈگری کالج کوئٹہ کے طلبا کا قیمتی وقت بچانے کی اپیل  (Read 731 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جنرل موسی ڈگری کالج کوئٹہ کے طلبا کا قیمتی وقت بچانے کی اپیل
کوئٹہ: کوئٹہ یکجہتی کونسل کے مرکزی بیان میں صوبائی مشیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کالجز کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جنرل (ریٹائرڈ)محمدموسیٰ ڈگری کالج کوئٹہ کے ہزاروں طالب علموں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ بیان میں اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاگیا ہے
کہ جنرل محمدموسیٰ ڈگری کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کے مابین چپقلش سے کالج کا تعلیمی ماحول خراب ہورہا ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو جنرل موسیٰ ڈگری کالج کے پرنسپل اور لیکچرارز کے مابین پیدا ہونے والے مسئلے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ تعلیمی اداروں کے ماحول اور ہزاروں طالب علموں کے مستقبل کو تباہی سے بچایا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 2 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی