Author Topic: پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے اعلان پر سندھ ہائی کورٹ اور کراچی بار ایسوسی ایشن ک  (Read 1857 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male


پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے اعلان پر سندھ ہائی کورٹ اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلاءنے ”گو مشرف گو“ کے نعرے لگائے


 کراچی ۔ 18 اگست (اے پی پی) جنرل (ر) پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے اعلان پر سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلاءنے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ”گو مشرف گو“ کے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ پیر کو جنرل (ر) پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے اعلان پر وکلاءنے جشن منایا، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس (ر) رشید اے رضوی کی قیادت میں سندھ ہائی کورٹ میں اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن کی قیادت میں سٹی کورٹ سے ایم جناح روڈ تک ریلی نکالی گئی۔ جسٹس (ر) رشید اے رضوی کی قیادت میں وکلاءمارچ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی مختلف لابیز سے گزرے اور زبردست نعرہ بازی کی۔ دوسری جانب محمود الحسن کی قیادت میں وکلاءنے سٹی کورٹ سے ایم اے جناح روڈ تک مارچ کیا اور ڈینسو ہال کے مقام پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر وکلاءججوں کی بحالی کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔ پیر کو جونہی ٹیلیویژن چینلز پر پرویز مشرف نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تو بار رومز نعروں سے گونج اٹھے اور وکلاءنے زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر وکلاءنے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی۔



VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study