كام كی نوعیت كے اعتبار سے سیلزمینوں كی پانچ اقسام ہیں ۔
١ كائونٹر سیلز مین
كائونٹر سیلز مین سے مراد وہ سیلز مین ہے جو كسی دكان پر آنے والے گاہكوں كو اشیائ فروخت كرتا ہے ۔كام كے اعتبار سے كائونٹر سیلز مین كا كام سب سے آسان ہوتا كیونكہ اسے دكان پر آئے ہوئے ایك ضرورت مند گاہك كو اشیائ فروخت كرنی ہوتی ہے اور ایك اچھا سیلز مین آسابی كے ساتھ گاہكوں كا مطمئن كرلیتا ہے ۔لیكن اس قسم كے سیلزمینوں كو آگے بڑھنے اور ترقی كرنے كے مواقع بہت كم ملتے ہیں ۔
٢۔ فیلڈ سیلزمین
ایسے سیلز مین كو اپنی كمپنی كی تیار كردہ اشیائ كو خوردہ فروشوں كے پاس بیچنا ہوتا ہے ۔یہ كافی مہارت اور صلاحیتوں كا حامل پیشہ ہے ۔اس میں محنتی نوجوانوں كے لیے ترقی كے اچھے مواقع موجود ہوتے ہیں ۔فیلڈ سیلزمینوں كو زیادہ تر اپنے شہروں ہی میں مختلف دكانداروں سے رابطہ كرنا ہوتا ہے۔
٣۔ ٹریولنگ سیلز مین
ٹریولنگ سیلز مین وہ سیلز مین ہے جسے اپنی كمپنی كی پراڈكٹس كی فروخت كے لیے بہت سے شہروں كا سفر كرنا پڑتا ہے۔
اچھے سیلزمین كی خصوصیات
ایك اچھے سیلز مین كے لیے جن خصوصیات كی ضرورت ہوتی ہے وہ درج ذیل ہیں ۔
١۔ وہ شخص اچھا سیكز مین بن سكتا ہے جس میں بہت زیادہ خود اعتمادی ہو۔
٢۔ ایك اچھے سیلز مین كے لیے ضروری ہے كہ وہ آسانی كے ساتھ دوسروں كی توجہ حاصل كرسكے اور انہیں متاثر كرسكے۔
٣۔ اچھے سیلز مین كے لیے ضروری ہے كہ اس میں محنت كرنے كا زبردست جذبہ پایا جائے آرام پسند لوگوں كے لیے یہ پیشہ مناسب نہیں ہے ۔
٤۔ ایك اچھے سیلزمین كے لیے ضروری ہے كہ اسے گفتگو كے فن میں مہارت حاصل ہو۔
٥۔ سیلز مین كی ترجیحات میں یہ بھی شامل ہے كہ اس كی قوت مشاہدہ اچھی ہو ۔ریكارڈ كو بہتر طریقے سے مرتب كرسكے ۔موٹر سائیكل اور گاڑی كی ڈرائیونگ سے واقف ہو۔