Author Topic: نجی سکولز کے ایڈمن آفس کھولنے کی اجازت دی جائے‘ پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی  (Read 350 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نجی سکولز کے ایڈمن آفس کھولنے کی اجازت دی جائے‘ پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی
اسلام آباد : پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے مرکزی صدر حافظ محمد بشارت نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ پرائیویٹ سکولز کے ایڈمن آفس کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ والدین کو باری باری مقررہ اوقات میں بلا کر چھٹیوں کا ہوم ورک/گرمیوں کی تعطیلات کا کام سمجھا دیا جائے اور دوسرا انکے ذمہ بقایا جات یا ماہانہ فیس کی کچھ ریکوری بھی کی جائے تاکہ ٹیچرز کی تنخواہ اور بلڈنگ رینٹ اور یوٹیلیٹی بلز وغیرہ دینے میں آسانی ہو جائے۔ لوگ یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے آ جا رہے ہیں جبکہ اسٹاف بھی موجود ہے۔ اسی طرح سٹیشنری کی شاپس پر کچھ نرمی کر دی جائے یا ٹائم مقرر کر دیا جائے کہ فلاں ٹائم سے فلاں ٹائم تک شاپ کھولی جا سکتی ہیں تاکہ جن سکولز میں امتحان ہوئے ہی تھے کہ ایمرجنسی چھٹیاں ہو گئیں وہ بچے یا والدین اپنی بکس اور اسٹیشنری لے سکیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اتنی نرمی ضرور دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مہم شروع ہو چکی ہے کہ چھٹیوں کے دوران فیس معاف ہو جانی چاہئے تو اسکے بارے میں ہمارے پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم اور وفاقی وزیر تعلیم کو چاہئے کہ پریس کانفرنس کر کے اسکی وضاحت کر دیں‘ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کی ہے۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ  30مارچ2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"