Author Topic: جامعہ زکریا کے ذہین ومستحق طلبا و طالبات کیلئے سکالرشپ  (Read 989 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
جامعہ زکریا کے ذہین ومستحق طلبا و طالبات کیلئے سکالرشپ
ملتان 2نجی بینکوں کی طرف سے جامعہ زکریا کے354 ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کے لئے سکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جن کی مالیت 88لاکھ40ہزار روپے ہے،
اس حوالے سےجامعہ زکریا میں سکالرشپ اجلاس ہواجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی، اجلاس میں ڈائریکٹر اسکالرشپ سیل پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمدچوہدری، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر،پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر عمر فاروق اور معاون خزانہ دار نے شرکت کی ،
وائس چانسلرنے کہا کہ یونیورسٹی تحقیق و تدریس کے فروغ کے ساتھ ساتھ ضرورت مند طلباء و طالبات کی مالی ضروریات کی تکمیل کیلئے بھی کوشاں ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے ذہین اور باصلاحیت طلباء و طالبات پوری لگن کے ساتھ اپنی تعلیم و تحقیق جاری رکھ سکیں،
 اس مقصد کیلئے یونیورسٹی نے متعدد سکالرشپس کا انتظام کیا ہے، جن کے حصول کیلئے شفاف نظام وضع کیا گیا ہے، اس کے تحت طلباء و طالبات کے تعلیمی ریکارڈ اور معاشی پس منظر کو خاص طور پر ملحوظ رکھا جائے گا،۔
حوالہ یہ خبر روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 24 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"