Author Topic: شناختی كارڈ/بس كارڈ  (Read 4423 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
شناختی كارڈ/بس كارڈ
« on: December 05, 2007, 06:27:32 PM »
شناختی كارڈ/بس كارڈ

كالج میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ كے لیے لازمی ہے كہ وہ داخلے كے بعد ایك مقررہ تاریخ سے پہلے كالج كی طرف سے جاری كردہ شناختی كارڈ حاصل كر لیں اور یہ كارڈ ہر وقت اپنے پاس ركھیں۔ پرنسپل صاحب یا كالج كے عملے میں سے كسی كے طلب كرنے پر اسے پیش كریں۔ اگر كوئی طالب علم شناختی كارڈ پیش نہ كر سكے تو اس كے خلاف سخت كارروائی كی جا سكتی ہے۔ بس كارڈ الگ نہیں دئیے جاتے بلكہ طلبہ اپنا شناختی كارڈ دكھا كر بس كے كرائے میں رعایت حاصل كر سكتے ہیں۔ كارڈ گم ہونے كی صورت میں چیف پراكٹر آفس كو فوراً اطلاع دی جائے۔

ایم اے پارٹ سیكنڈ كے طلبہ كو نیا شناختی كارڈ پارٹ ون كا شناختی كارڈ واپس كرنے كے بعد جاری كیا جائے گا۔ طلبہ كے لیے لازم ہو گا كہ وہ اپنی تعلیمی مدت ختم ہونے كے بعد شناختی كارڈ واپس كر دیں ورنہ ان كا زر ضمانت﴿Security﴾ ضبط كر لیا جائے گا۔