Author Topic: Request to Parents والدین/سرپرستوں سے استدعا  (Read 6996 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Request to Parents والدین/سرپرستوں سے استدعا

جن والدین/سرپرستوں كے بیٹے یا عزیز اسلامیہ كالج میں زیر تعلیم ہیں، ادارہ ان سے پورے تعاون كا خواہاں ہے اور توقع ركھتا ہے كہ وہ طلبہ كی بہتری كے لئے مندرجہ ذیل امور كا خیال ركھیں گے

1   كالج میں شیڈول كے مطابق امتحانات منعقد ہوتے ہیں اس كے علاوہ اساتذہ اپنے طور پر كلاس ٹیسٹ بھی لیتے ہیں امتحانات كے نتائج باقاعدہ ہر طالب علم كے گھر ارسال كیے جاتے ہیں اگر والدین كو نتائج موصول نہ ہوں تو دفتر سے استفسار كریں۔

2   كالج كے ہر طالب علم كے لیے ٹیوٹر مقرر ہے والدین كو چاہیے كہ وہ اپنے بچے كی اخلاقی اور جسمانی بہتری نیز تعمیر كردار كے سلسلے میں متعلقہ ٹیوٹر اور پرنسپل صاحب سے وقتاً فوقتاً رابطہ كریں۔

3   كالج میں در پیش كسی مسئلے كے لئے فوری طور پر ٹیوٹر سے رجوع كریں

4   ٹیوشن فیس اور كالج كے دیگر واجبات كی باقاعدگی سے ادائیگی كرتے رہیں

5   اپنے بچوں كو تعلیم و تدریس كے منافی سرگرمیوں بالخصوص سیاست سے دور رہنے كی تلقین كریں۔

6   طلبہ كو ذہن نشین كرایا جائے كہ وہ كالج میں نظم و ضبط كا خیال ركھیں، اپنی تعلیم پر پوری توجہ دیں اور كالج كی طرف سے مقرر كردہ اصول و ضوابط كی كسی صورت میں بھی خلاف ورزی نہ كریں۔