Author Topic: آئی ایس او کے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے‘ علی واصف  (Read 1689 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آئی ایس او کے کارکنوں پر حملہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے‘ علی واصف
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے صدر برادر علی واصف نے ایک طلبہ تنظیم کی جانب سے آئی ایس او کے نہتے کارکنوں پر ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرے حملے میں 7 طلبہ کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے گورنر سندھ‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ صوبائی وزیر داخلہ اور شیخ الجامعہ کراچی پیرزادہ قاسم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن اور تعلیم دشمن کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بھرپور کارروائی کریں اور حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا مذکورہ طلبہ تنظیم کی جانب سے اسلحے کی آزادانہ نقل و حمل کے سبب طلبہ کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

شکریہ جنگ