Author Topic: محکمہ تعلیم صوبہ سرحد کے 29افسر و اہلکار برطرف  (Read 1699 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
محکمہ تعلیم صوبہ سرحد کے 29افسر و اہلکار برطرف
   
پشاور…محکمہ تعلیم سرحد نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں29 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف اور دو کو معطل کردیا جبکہ68 ملازمین کیخلاف کارروائی جاری ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے مختلف ھکموں کو فہرستیں مہیا کی ہیں، جن میں ایسے سرکاری ملازمین کے نام شامل ہیں،جن پر طالبان سے تعاون اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ذرائع کے ِ مطابق صرف محکمہ تعلیم نے128 ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ جن میں29 اہلکاروں کو برطرف اور دو کو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ68 کیخلاف کاروائی جاری ہے۔ نکالے جانے والے ملازمین کا تعلق بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ اور لکی مروت سے ہے۔ ان میں اساتذہ، لیب اسسٹنٹ چوکیدار اور نائب قاصدین شامل ہیں۔ سوات میں47 اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کی گئی ہے، ان میں ایک لیکچرار اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔