Author Topic: گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج وزیر باغ پشاورمیں سپورٹس ویک  (Read 467 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج  وزیر باغ  پشاورمیں سپورٹس ویک
پشاور:گورنمنٹ سپریئرسائنس کالج ،وزیر باغ میں سپورٹس ویک بھر پور انداز میں منایا گیا۔ اختتامی روز کالج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی،
جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی تھے
جب کہ کالج کے پرنسپل پروفیسر نصراللہ یوسف زئی ، گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر شریف گل اورگورنمنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج پشاور کی پرنسپل پروفیسر شاہین عمر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
مہمان خصوصی ایم پی اے فضل الہٰی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی نہایت ضروری ہیں ،
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مختلف کھیلوںمیں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 14 اکتوبر : 2018 کو شائع ہوئی