Author Topic: پی ایف کالج پشاور میں ثقافتی شو ’’ رنگونہ ٹو ‘‘ کا انعقاد  (Read 436 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پی ایف کالج پشاور میں ثقافتی شو ’’ رنگونہ ٹو ‘‘ کا انعقاد
پشاور: پی ای ایف کالج پشاور میں جمعرات کے روز’’ رنگونہII ‘‘کے نام سے ثقافتی فیسٹیول کے دوسرے مرحلے میں کالج کے طلباء کے لئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے لئے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹر ارشد احمد خان تھے۔
مہمان خصوصی نے کالج کے ڈائریکٹر انجینئر ہدایت اللہ خاور کے ساتھ مل کر پروگرام کا افتتاح کیا اور تمام سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء کی محنت کو سراہا اور فیسٹیول میں لگے علاقائی کھانوں کے سٹالز کے علاوہ چائنیز فوڈ کو بھی بہت پسند کیا گیا۔
 تقریب کی خاص بات پختون کلچر کا روایتی حجرہ تھا۔ جہاں مہمانوں کی تواضع روایتی ڈش ساگ، مکئی کی روٹی اور قہوہ سے کی گئی کیونکہ قہوہ پورے پشاور کی پہچان ہے۔
 پروگرام رنگونہ IIمیں مشہور گلوکاروں نے سریلی آواز میں نغمے گاکر پروگرام کو چار چاند لگا دئیے پی ای ایف نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہِ دسمبر میں اس تقریب کا اہتمام کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور  ایڈیشن میں مورخہ 14 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"