Author Topic: مڈل سکول میں ناکافی سہولیات،معاون خصوصی کی مثبت اقدامات کی یقین دہانی  (Read 418 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

مڈل سکول میں ناکافی سہولیات،معاون خصوصی کی مثبت اقدامات کی یقین دہانی
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے پشاور شہر کے مین سٹی ٹائون میں قائم گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں طالبات کی تعداد کے پیش نظر ناکافی سہولیات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے حل کے لئے مثبت اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
 انہو ں نے کہا کہ سٹی ٹائون کے گرلز مڈل سکول میں طالبات کی زیادہ تعداد جبکہ موجودہ عمارت ناکافی ہے لہذا اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے سکول میں کامران بنگش شفٹ شروع کرنے یا کرایہ کی عمارت لینے کے تجاویز پر محکمہ تعلم کے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی‘ تاکہ طالبات کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
معاون خصوصی نے اس حوالے سے مین سٹی ٹائون میں واقع مذکورہ زنانہ سرکاری سکول کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم ہونے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ان کو بتایا گیا کہ مذکورہ سکول کی پرائمری سیکشن میں جتنی بچیاں پڑھ رہ ہیں ان کے لئے عمارت میں بیٹھنے کی جگہ ناکافی ہے جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی میں خلل ہو رہا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 24 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"