Author Topic: پختونخوا ایجوکیشنل ڈگری ہولڈرز کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ  (Read 420 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پختونخوا ایجوکیشنل ڈگری ہولڈرز کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور : آل خیبر پختونخواہ ایجوکیشنل ڈگری ہولڈرز نے آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت آل خیبر پختونخواہ ایجوکیشنل ڈگری ہولڈر کے صدر جلیل خان کر رہے تھے۔
انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز ا ٹھارکھے تھے‘ جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایگریگیٹ کے فارمولے کو ختم کر کے این ٹی ایس کےکے زیر اہتمام ٹیسٹ لے اور پروفیشنل ڈگری رکھنے والوں کو اضافی 15 فیصد نمبر دے
 یا پھر پروفیشنل ڈگریز کو بحال کیا جائے ، حکومت واقع تبدیلی لانا چاہتی ہے تو ہر فیلڈ میں صرف ر پروفیشنل لوگوں کو سامنے لائے
 بے روزگاری ختم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کو قربانی کا بکرا نا بنائے لے انہوں نے حکومت کے خلاف اور اپنے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ اپنے ھْ کے لیے صوبہ بھر میں تحریک چلائیں گے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ خیبرپختونخواہ ایڈیشن میں مورخہ 27 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"