Author Topic: پشاور میڈیکل کالجوں میں ڈیڑھ سو نشستوں پر داخلوں کی منظوری  (Read 446 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشاور میڈیکل کالجوں میں ڈیڑھ سو نشستوں پر داخلوں کی منظوری
پشاور :خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو ) پشاور کے زیر اہتما م صو بے کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کا لجوں میں جاری داخلوں کے سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پشاور کے دومیڈیکل کالجوں کبیر میڈیکل کالج کوایک سو اور پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آبادکو50 اضافی نشستوں پر داخلوں کی منظوری دے دی،
یہ منظوری پی ایم ڈی سی کے صدر جسٹس(ر) میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں ہونے والے اجلا س میں دی گئی ۔پی ایم ڈی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں دونوں کالجز کی مجموعی ڈیڑھ سونشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ ان اضافی نشستوں پر نئی میرٹ لسٹ کے علاوہ وہ طلباء وطالبات بھی شفٹنگ کر سکتے ہیں
جن کو میرٹ کی بنیا دپر پہلے ہی صوبے کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے مل چکے ہیں۔ کے ایم یو کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیل کے مطابق نئی اضافی نشستوں پر میرٹ کم چوائس کی بنیاد پردوسری پلیسمنٹ اورشفٹنگ یکم جنوری 2019 کو کی جائے گی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 29 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"