Author Topic: صوبہ سرحد : بوسیدہ عمارتوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن کا فیصلہ  (Read 1655 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


صوبہ سرحد : بوسیدہ عمارتوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن کا فیصلہ
   
پشاور . . . سرحد حکومت نے صوبے بھر میں بوسیدہ عمارتوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔سرحد کے وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبہ بھر میں بوسیدہ نجی اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نجی اسکول کی دیوار گرنے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کے ضلعی ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خستہ حال اسکولوں کی مرمت کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مرمت نہ کرنے والے بوسیدہ اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایسے اسکولوں کی فہرستوں کی تیاری کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہے ۔


شکریہ جنگ