Author Topic: پنجاب یونیورسٹی بی اے ، بی ایس سی2019 کے نتائج  (Read 1169 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب یونیورسٹی بی اے ، بی ایس سی کے نتائج
( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی کے نتائج کا شیڈول جاری کر دیا، یونیورسٹی نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کرے گی۔ 

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی نتائج کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب یونیورسٹی بی اے کے نتائج کا اعلان 31 جولائی کو کرے گی۔ بی اے بی ایس سی پارٹ ون میں ایک لاکھ 58 ہزار 39 طلباء نے امتحان دیا تھا جبکہ پارٹ ٹو میں 85 ہزار 537 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

پنجاب یونیورسٹی پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں 31 جولائی کو تقریب نیو کیمپس میں ہوگی۔ پوزیشن ہولڈر کے اعلان کے بعد یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر رزلٹ آپ لوڈ کر دیا جائے گا جبکہ طلباء کو ایک ہفتے بعد رزلٹ کارڈز گھر کے پتے پر ارسال کر دیے جائیں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 میں 29 جولائی2019 کو شائع ہوئی

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پنجاب یونیورسٹی بی اے رزلٹ : طالبہ طوبیٰ افضل نے 646 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن
بی اے امتحان میں پنجاب کالج کی طالبہ کی پہلی پوزیشن
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بیشتر نمایاں پوزیشنز پر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ بی اے میں پنجاب کالج کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات میں لڑکیاں بازی لے گئی ہیں، لڑکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام نمایاں پوزیشنز پر قبضہ جما لیا۔
بی اے میں پنجاب کالج کی طالبہ طوبیٰ افضل نے 646 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بی ایس سی میں تلہ گنگ کی طالبہ نوشابہ ظفر نے 714 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اقرا انمول 682 اور پنجاب کالج شکر گڑھ کی طالبہ 673 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں بدھ کو تقریب منعقد کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر دنیا نوز کی ویب سائٹ پر مورخہ 30 جولائی 2019 کو شائع ہوئی