PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Sindh => BISE Hyderabad Board => Topic started by: sb on June 18, 2009, 09:38:11 AM

Title: تعلیمی بورڈ میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے خلاف جساف کااحتجاجی مظاہرہ
Post by: sb on June 18, 2009, 09:38:11 AM

تعلیمی بورڈ میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے خلاف جساف کااحتجاجی مظاہرہ
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جساف کی جانب سے تعلیمی بورڈ میں زائد عمر کے امیدواروں کو بھرتی کرنے کے خلاف شاہراہ میراں محمد شاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا۔ مظاہرے میں جساف آرگنائزنگ کمیٹی اور جسقم کے رہنماؤں سورہیہ سندھی‘ حبیب بھٹو‘ میر مشتاق سومرو‘ حسین قمبرانی و دیگر نے کہا کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ میں ایک لسانی تنظیم سے وابستہ 45 برس سے زائد عمر کے افراد کو بھرتی کرنے کے لیے انٹرویو لیے گئے ہیں جو کہ میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے چیئرمین نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے جرم میں ملوث ایک برطرف گارڈ کو دوبارہ ملازمت دیدی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ میں میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں بصورت دیگر بورڈ آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
      شکریہ جنگ