گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم
گلبرگ کے علاقہ میں دو طلبا گروپوں میں بابین لڑائی جھگڑے کے بعد ایک طالب علم کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پویس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق کلمہ چوک پر واقع گورنمنٹ گلبرگ کالج میں دو طلبا گروپوں میں مابین چودھراہٹ کے مسئلہ پر تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کے بعد ملزمان احسان وغیرہ نے کمپیوٹر کورس کرنے والے طالب علم نعمان بٹ کو پرنسپل کے دفتر کے باہر گولی مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک مدعی پارٹی نے کاروائی کے لئے درخواست نہیں دی تفتیش جاری ہے ۔